تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
17 جون 2011
وقت اشاعت: 6:14

نوجوانی میں موٹاپا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے، تحقیق

ہوسٹن : نوجوانی قدرت کا ایک حسین تحفہ ہے۔ نوجوانی میں جسم سڈول اور صحت تندرست ہونی چاہیے۔ اگر عمر کے اسی حصے میں انسان موٹا ہو جائے تو آگے چل کر صحت کو کئی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی میں کی گئی ایک حالیہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہےکہ وہ افراد جو اٹھارہ سال کی عمر تک موٹاپے کا شکار ہوتےہیں ان میں کینسر ہونے کے امکانات کئی حد تک بڑھ جاتے ہیں اور قوی امکان ہوتا ہے کہ ان کی موت عمرکے درمیانی حصے میں ہو گی۔



نوجوانی میں موٹاپے کا شکار ہونے والے ان افراد میں یہ خطرہ پینتیس فیصفد بڑھ جاتا ہے۔ تحقیق سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ عمر کے بعد کے حصے میں وزن کم کرنا مفید ثابت نہیں ہوتا اور وہ افراد جو درمیانی عمر میں اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں ان میں یہ خطرہ باقی رہتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.