16 جون 2011
وقت اشاعت: 21:17
لیڈی ڈیانا کی شادی میں استعمال ہونیوالا کیک نمائش میں
لندن : برطانوی لیڈی ڈیانا کی شادی میں استعمال ہونے والا کیک لندن کی قدیم اشیا کی نمائش میں رکھ دیا گیا۔ کیک آج سے تیس سال قبل لیڈی ڈیانا اور شہزادہ چارلس کی شادی کے موقع پر مہمانوں کو بھجوایا گیا تھا۔
اس کیک کا وزن ایک سو پچاس گرام ہے ۔ نمائش کے منتظمین کا کہنا ہے کہ کیک کو ایک ٹشو میں لپیٹ کر ایک ڈبے میں رکھا گیا ہے جس کے ساتھ وہ کارڈ بھی منسلک ہے جو شاہی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو لیڈی ڈیانا اور شہزادہ چارلس کی طرف سے بھیجا گیا تھا۔