17 جون 2011
وقت اشاعت: 7:8
پاکستان میں ہرسال ایک لاکھ افرادٹی بی میں مبتلاہورہے ہیں
کوئٹہ : پاکستان میں ہرسال ٹی بی کے مریضوں میں تشویشناک حدتک اضافہ ہورہاہے جس کی بڑی وجہ لاپرواہی اور لاعلمی ہے۔ کوئٹہ پریس کلب میں غیرسرکاری تنظیم کے زیراہتمام منعقدایک روزہ ورکشاپ میں صحافیوں اوردیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادنے شرکت کی ۔
ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹراسلم ناصر نے بتایا کہ پاکستان میں ہرسال ایک لاکھ افرادٹی بی کے مرض میں مبتلا ہورہے ہیں جس کی بڑی وجہ لاپرواہی اورلوگوں میں اس مرض سے متعلق آگاہی کا فقدان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹی بی قابل علاج مرض ہے پورے ملک میں اس کاعلاج مفت ہے۔