تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
19 جون 2011
وقت اشاعت: 16:50

جامن کھائیں، متعدد بیماریوں سے محفوظ رہیں

کراچی : موسم گرما میں جامن کھائیں۔ جامن غذا بھی ہے اور دوابھی۔ یہ ذیابیطس کنٹرول کرنے میں انتہائی مفید ہے،اس میں شامل گلو کو سائڈ، نشاستے کو گلو کوز میں تبدیل ہونے سے روکتا ہے۔



ماہرین صحت کا کہناہے کہ جامن کے استعمال سے خون کا گاڑھا پن اور تیزابیت ختم ہو جاتی ہے۔ پھوڑے پھنسیوں سے محفوظ رہنے کیلئے جامن نہایت مفید ہے، جامن بلڈ کینسر میں مرض کے ازالہ میں معاون ہے۔ جگر اور تلی کے ورم میں اچھے اثرات کا حامل ہے، جامن کے کیمیائی تجزیہ کے مطابق اس میں فولاد بھی پایا جاتاہے۔ اس طرح یہ خون کی کمی والے افراد کے لئے بھی مفید ہے۔



جامن وٹامن سی کا قدرتی خزانہ ہے اس لئے جن لوگوں کو وٹامن سی کی کمی کے نتیجہ میں مسوڑھوں سے خون آتا ہے جامن کے استعمال کے ساتھ ساتھ اس کے پتوں سے بھی استفادہ کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.