تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
20 جون 2011
وقت اشاعت: 6:0

آج دنیا بھر میں پناہ گزینوں کا دن منایا جا رہا ہے

کراچی : آج دنیا بھر میں پناہ گزینوں کا دن منایا جا رہا ہے۔ دنیا میں پناہ گزینوں کی تعداد ایک کروڑ باون لاکھ ہے ۔ پاکستان انیس لاکھ افغان پناہ گزینوں کے ساتھ دنیا بھر میں سرفہرست ہے۔



پاکستان میں مختلف شہروں میں افغان پناہ گزین بڑی تعداد میں رہائش پزیر ہیں۔افغان مہاجرین کیمپوں میں بنیادی سہولیات نہ ہونےکے باعث مہاجرین انتہائی کسمپرسی کی زندگی بسرکررہے ہیں ۔



خیبرپختونخوا میں افغان پناہ گزینوں کے آٹھ کیمپ موجود ہیں ۔جس میں لاکھوں افغان باشندے رہائش پذیرہیں ۔پشاور میں موجود افغان مہاجرکیمپ خراسان میں مہاجرین کو پینے کے پانی سمیت دیگر مسائل کا سامناہے۔



کراچی میں بھی سہراب گوٹھ کے علاقے میں افغان مہاجر کیمپ موجود ہیں ۔ افغان مہاجرین کاکہنا ہےکہ کیمپ میں بنیادی سہولتیں نہ ہونےکے برابرہیں ۔بچوں کےلئے اسکولوں کی سہولت میسرنہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.