21 جون 2011
وقت اشاعت: 6:13
نیویارک میں رنگارنگ جل پر یوں کی پریڈ
نیو یارک : نیویارک میں سالانہ مرمیڈ پریڈکاانعقادکیاگیا جس میں سمندری مخلوقات اور کارٹون کرداروں کےلبادے اوڑھے سڑکوں پر مارچ کرتے نظرآئے۔بچے خاص طور پر اس پریڈ سے محظوظ ہوئے۔
جل پریوں، مچھلیوں اور مختلف سمندری مخلوقات اورکارٹون کرداروں کے لباس پہنے بچے اور بڑے حقیقی کرداد کا منظرپیش کررہے تھے۔ پریڈ میں مختلف میوزک بینڈز نے بھی حصہ لیا، جنکی چھیری ہوئی دھنوں پر لوگ دیوانہ واررقص کرتے رہے۔ انیس سو تراسی میں شروع ہونے والی یہ پریڈنیویارک کی ایک مقبول ثقافتی روایت بن چکی ہے۔