22 جون 2011
وقت اشاعت: 5:55
گاجر کے باقاعدہ استعمال سے کینسر پر قابو پانا ممکن ہے، تحقیق
کراچی : گاجر ایک ایسی سبزی ہے جو پھلوں میں بھی شمار ہوتی ہے۔ گاجر عموما پکانے، کچی کھانے اور اچار بنانے میں استعمال ہوتی ہے، طبی ماہرین کے مطابق اس کا جوس صحت کے لیے انتہائی مفید ہے۔
تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ گاجر کا متواتر استعمال سرطان کے موذی مرض پر قابو پانے میں معاون ثابت ہوا ہے ۔ گاجر کے جوس میں وٹامن "اے " کا بہت بڑا ذخیرہ موجود ہوتا ہے جو نہ صرف پیٹ کے کیڑے ختم کرتا ہے۔
گاجر کھانے سے قوتِ بینائی میں اضافہ ہوتا ہے۔ گاجر جسم میں خون بڑھاتی ہے اور چہرے کی رنگت نکھارتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا استعمال بعض ذہنی بیماریوں کو دور کرنے کے ساتھ دماغی پریشانی ختم کرتا اور روح کو تازگی بخشتا ہے۔