21 جون 2011
وقت اشاعت: 6:40
خواجہ سرا کی رنگا رنگ سالگرہ کی تقریب
ایبٹ آباد : ایبٹ آباد کے مقامی ہوٹل میں خواجہ سرا کی سالگرہ کے موقع پر رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ملک بھر سے خواجہ سراؤں اور عام افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ایبٹ آباد میں خواجہ سرا ہاشم کی سالگرہ کی تقریب کے موقع پر ملک بھر سے آئے ہوئے اسکے ساتھیوں کی موجودگی نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے اور رنگارنگ میوزیکل پروگرام پیش کر کے حاضرین سے داد وصول کی۔
اس موقع پر دوستوں نے پھول نچھاور کرکے ہاشم کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ تقریب میں شریک دیگر افراد نے سالگرہ میں خوشی منائی اور مبارکباد کے نعرے لگائے ۔