تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
22 جون 2011
وقت اشاعت: 5:56

بھارت : ریٹائرڈ ملازم کے احتجاج کا منفرد انداز

گجرات : بھارت کے شہری نے جبراَ ریٹائرمنٹ کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانے کا منفرد انداز اپنا کر اپنا نام لمکا بک آف ریکارڈ دو ہزار گیارہ میں درج کرا لیا۔



ملازمین اپنے ادار ے کے لئے خون پسینا ایک کرتے ہیں لیکن اکثر ادارے تنخواہ بھی احسان سمجھ کر دیتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر تو ملازم کی وفاداری نظرانداز کرتے ہوئے اسے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ دے دی جاتی ہے۔ اپنے حق کے لئے لڑنا آواز اٹھانا ہر ایک کا حق ہے اور اس حق کو استعمال کیا بھارتی گجرات سے تعلق رکھنے والے کرت جانی نےلیکن ایک مختلف انداز میں گجرات کے کرت جانی انڈیا پیٹرو کیمیکلز لمیٹڈ کے ریٹائرڈ ملازم ہیں۔ جنہیں سال دو ہزار سات میں جبرا ریٹائر ہونا پڑا۔ لیکن جانی بھی چپ نہیں بیٹھے اور احتجاج کے طور پر ہر روز کمپنی کے مالک نے نام ایک روپیہ بھیج کر گزشتہ چار سال سے اپنا احتجاج ریکارڈ کرا رہے ہیں ۔



ان کا عزم ہے کہ احتجاج اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک انہیں کمپنی کی طرف سے سولہ لاکھ روپے جو انکا حق ہے ، نہیں مل جاتا۔۔۔ ان کے اس انوکھے احتجاج پر انکا نام سال دو ہزار گیارہ کے لمکا بک آف ریکارڈ میں شامل کرتے ہوئے سرٹیفیکٹ سے نوازا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.