22 جون 2011
وقت اشاعت: 5:56
پنجاب یونیورسٹی نےسفید چیتوں کےجوڑےکو گود لے لیا
لاہور : پنجاب یونیورسٹی نے لاہور چڑیا گھر سے سفیدچیتوں کے ایک جوڑے کو گود لے لیا ہے ۔ گود لیے جانے والے دونوں چیتوں ، سیم اور موہنی کی دیکھ بھال کیلئے بارہ لاکھ چودہ ہزار روپے مالیت کا چیک چڑیا گھر انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ اس سے پہلے اداکارہ ریما خان بھی لاہور چڑیا گھر سے ہرن کے ایک جوڑے کو گود لے چکی ہیں۔ سفیدچیتوں کو گود لینے کی تقریب لاہور چڑیا گھر میں منعقد کی گئی۔
میڈیا سے بات چیت میں وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہاکہ اس طرح کی سرگرمیوں کا مقصد اس احساس کو اجاگر کرنے ہے دنیا میں نایاب ہوتے چیتے کی نسل کو بچانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ پنجاب یونیورسٹی تحقیقی میدان میں بھی لاہور چڑیا گھر سے معاونت کررہی ہے جس کے لیے فنڈز کی فراہمی بھی پنجاب یونیورسٹی ریسرچ فنڈ سے ممکن بنائی جائے گی۔