22 جون 2011
وقت اشاعت: 9:5
چائنا میں ایک تاریخی مقبرہ دریافت
ہیز: چائنا میں دریافت ہونے والے ایک تاریخی مقبرے کی خوبصورت نقش و نگاری نے ماہر آثار قدیمہ کو اپنے سحر میں گرفتار کر لیا۔ چائنا کے شہر ہیز میں ایک شاہی مقبرہ دریافت ہوا ہے۔ آثار قدیمہ کے ماہرین کے مطابق یہ ایک لیو بادشاہ کا مقبرہ ہے جو 29.5 میٹر لمبا اور 28.5 میٹر چوڑا ہے۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ دو ہزار سال گزر جانے کے باوجود مقبرے میں کی گئی انتہائی خوبصورت نقش و نگاری ابھی تک واضح ہے۔ اس کے علاوہ مقبرے میں چائینز زبان کی کچھ تحریریں بھی کندہ ہیں۔ ایک طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود یہ تحریریں بھی اپنے اصلی رنگ میں موجود ہے۔