23 جون 2011
وقت اشاعت: 12:27
ٹوکیو ورچول ایکسپو ، انسانی سوچ کی کوئی حد نہیں
ٹوکیو: کیا آپ اپنے آپ کو گلے لگا سکتے ہیں نہیں نہ، لیکن جاپان کے ورچول رئیلیٹی ایکسپو میں یہ بھی ممکن ہے۔ تئیس سالہ نوجوان تاکاشی نے ا یسی ٹیکنالوجی ایجاد کی ہے جس کے ذریعے آپ اپنے آپ کو ہی گلے لگا سکتے ہیں ۔
ٹوکیو میں جاری ورچول رئیلیٹی ایکسپو یہ بتاتا ہے کہ سوچ کی کوئی حد نہیں۔ دیکھنے میں یہ ہالی وڈ فلم کاسین لگتا ہے لیکن نہیں یہ ایک جاپانی ذہن کا جیتا جاگتا شاہکار ہے ۔ کسی جادو گر کے مستقبل دیکھانے والے گلوب کی طرح یہ تھری ڈی کا جادو ہے جو اس ورچول ایکسپو میں سر چڑھ کے بول رہا ہے ۔