تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
23 جون 2011
وقت اشاعت: 8:49

شہروں میں رہنے والے افراد زیادہ ذہنی دباؤ کا شکار رہتے ہیں

ٹورنٹو: کہتے ہیں شہری علاقوں میں رہنے والے افراد ترقی پذیر اور جدید طرزِ زندگی کے حامل ہوتے ہیں۔ مگر جتنی زیادہ ذمہ داریاں ہوتی ہیں اتنے ہی مسائل بڑھتے ہیں۔



کینیڈا کی میک گل یونیورسٹی میں کی گئی حالیہ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ شہروں میں رہنے والے افراد زیادہ دباؤ اور اضطراب کا شکار ہوتے ہیں بنسبت ان افراد کے جو دیہی علاقوں میں رہتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ بیان کی گئی ہے کہ جو شخص جہاں رہتا ہے اس کا ذہن اسی ماحول اور اس کے اطراف کا عادی ہو جاتا ہے۔



شہری علاقوں میں رہنے والے افراد جذباتی طور پر زیادہ حساس ہوتے ہیں اور یہ وجہ ہے کہ ان کا موڈ اکثر بنتا اور بگڑتا ہے۔ مزید یہ کہ ایسے افراد سکی جو فریننیا یعنی کے وہم اور خوف کا شکاربھی رہتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ روزمرہ کی مصروف شہری زندگی اور تعلقات کی پیچیدگیاں افراد کو دباؤ اور خوف کا شکار بنا دیتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.