24 جون 2011
وقت اشاعت: 11:18
مشیل اوباما نے بچوں کےساتھ فٹ بال کھیلی
کیپ ٹاؤن: امریکی خاتون اول مشل اوباما نے جنوبی افریقا کے کیپ ٹائون اسٹیڈیم میں بچوں کے ساتھ فٹبال کھیلی۔ امریکی خاتون اول مشل اوباما آج کل جنوبی افریقا کے دورے پر ہیں ۔ انکے دورے کا مقصد جنوبی افریقا میں تعلیم، صحت اور خاص کر نوجوان طبقے میں بہتر زندگی گزارے کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔
کیپ ٹائون کے اسٹیڈیم میں مشل اوباما نے ننھے فٹبالروں سے ملاقات کی اور انکے ساتھ فٹبال کھیلی ۔ اس موقع پر بچے اپنے درمیان مشل اوباما کو دیکھر کر بہت خوش ہوئے۔