24 جون 2011
وقت اشاعت: 11:19
مچھلی کا استعمال سرطان سے بچاتا ہے، تحقیق
کراچی : مچھلی ایک نہایت لذیذ غذا ہے۔ اس میں قدرت نے کئی فوائد رکھے ہیں۔ مچھلی چاہے فرائیڈ ہو یا پھر اس کا سالن ہو، مچھلی کا مسلسل استعمال اچھی صحت کا ضامن ہے۔ تحقیق سے ثابت ہے کہ صرف مچھلی ہی سرطان روک سکتی ہے۔
ہفتے میں ایک بار مچھلی کھانے سے مردوں کو مثانے کے سرطان سے بچایا جاسکتا ہے۔ مچھلی میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ ہوتے ہیں جو اس مہلک بیماری کو روکتے ہیں۔ یہ ٹیومر بنانے والے خلیوں کی نمو کو روکتے ہیں اورایک طرح سے دوا کا کام کرتے ہیں۔ اومیگا تھر فیٹی ایسڈ خطرناک وراثتی جین کے اثرات کو زائل کرتے ہیں۔
مچھلی کے تیل سے کولیسٹرول کے باعث خون کی شریانوں میں بننے والی تنگی میں کمی واقع ہوتی ہے۔ مچھلی دل کی بیماریوں کو روکنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔