24 جون 2011
وقت اشاعت: 11:19
مصر: پرانےکھنڈرات سےشمسی توانائی سے چلنےوالی کشتی دریافت
قاہرہ : شمسی توانائی کا استعمال کوئی نئی بات نہیں ہے ۔۔ مصر کے کھنڈرات سے سینکڑوں سال پرانی شمسی توانائی سے چلنے والی کشتی دریافت ہوئی ہے۔
یہ کوئی پتھر کی پرانی عمارت کا گمشدہ ٹکڑا نہیں بلکہ شمسی توانائی سے چلنے والی دنیا کی پہلی کشتی ہے۔ ساڑھے چار ہزار سال پرانی اس کشتی کو دنیا کی دوسری قدیم ترین کشتی بھی کہا جاسکتا ہے۔ یہ کشتی مصر کےتاریخی اہرام غَزا سے دریافت ہوئی ہے۔