24 جون 2011
وقت اشاعت: 17:5
ایک ارب سے زیادہ لوگ وزن میں اضافے کا شکار ہیں
نیویارک : دنیا میں ایک ارب سے زیادہ لوگ وزن میں اضافے کا شکار ہیں، ان میں سے ایک تہائی تو ایسے ہیں جو انتہائی موٹے ہیں ۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق موٹاپے کا شکار افراد کی فہرست میں غریب اور ترقی پذیر ممالک کے لوگ بھی شامل ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ وزن کی زیادتی کئی شوگر اور دل کے امراض سمیت مختلف مہلک بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے۔ تحقیق کے مطابق خواتین میں سگریٹ نوشی کا رجحان بڑھ رہا ہے جبکہ ان میں بلڈ پریشر اور موٹاپے کی شرح بھی مردوں کی نسبت زیادہ ہے۔