28 جون 2011
وقت اشاعت: 6:28
مقبوضہ بیت المقدس:ویٹرز کی سالانہ دوڑ
مقبوضہ بیت المقدس: تیز دوڑنے کے ساتھ بہترین توازن کا مظاہرہ بھی ایک فن ہے۔اسی فن کا مظاہرہ مقبوضہ بیت المقدس کے ویٹرز نے کیا جہاں دوسری سالانہ ویٹرز ریس کے دوران ہاتھوں میں کھانے اور مشروب سے بھری ٹرے کولےکردوڑنےکامظاہرہ کیاگیا۔
تیس ویٹرز نے کھانے اور مشروب سے بھری ٹرے کو ہاتھوں میں اٹھا کر دو سو میٹر طویل دوڑ لگائی ۔ دوڑ کی خاص بات یہ تھی کہ ٹرے سے کوئی چیز باہر نہیں گری۔ ریس کا انعقاد کرنے والے نجی ہوٹل کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اس مشق کا مقصد ہوٹل کے ویٹرز کی سروس کو تیز بنانا ہے۔