تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
28 جون 2011
وقت اشاعت: 9:3

سیب ایک صحت بخش غذائی ٹانک

کراچی : مشہور ہے کہ روزانہ ایک سیب کھانے سے معالج کی ضرورت پیش نہیں آتی۔ سیب توانائی بخش اور غذائیت سے بھرپور پھل ہے۔ اس کا روزانہ استعمال کئی بیماریوں سے بچاتا ہے۔



سیب نفیس خوش ذائقہ غذا ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے اندر طبی و شفائی اثرات کے اعتبار سے تمام پھلوں میں اعلی دکھائی دیتا ہے۔ اس کا متواتر استعمال دل و دماغ اور جگر کو طاقت بخشتا ہے۔ اور خشک کھانسی، امراضِ معدہ، ہائی بلڈ پریشر، جوڑوں کے درد اور امراضِ چشم میں مفید ثابت ہوتا ہے۔



سیب گردے میں پتھری بننے کے عمل کو روکتا ہے۔ سیب میں پھلوں اور سبزیوں سے زیادہ فاسفورس ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے خون صاف اور رنگت نکھری رہتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.