تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
28 جون 2011
وقت اشاعت: 17:3

وزن میں اضافہ خراٹوں میں اضافے کا سبب بن سکتاہے، ماہرین صحت

کراچی : ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ وزن میں اضافے سے خراٹوں میں اضافہ ہوسکتاہے۔ ایک تحقیق کے مطابق ساٹھ سال یا اس سے زیادہ کی عمر کے تقریباً نصف افراد خراٹے لیتے ہیں۔



ماہرین کا کہنا ہے کہ خراٹوں کی وجہ منہ،گلے اور ناک کے ان راستوں کا تنگ ہو جانا ہے جن سے ہوا گذر کر پھیپھڑوں میں جاتی ہے۔اس کی ایک اور وجہ ٹانسلز کا بڑھ جانا بھی ہے۔مرد خواتین کی نسبت زیادہ خراٹے لیتے ہیں۔جب مردوں کا وزن بڑھتا ہے تو عام طورپر ان کی گردن اور پیٹ کے اوپر والے حصے میں چربی کی مقدار بڑھتی ہے۔



گردن میں چربی چڑھنے سے سانس کے راستے میں تنگی پیدا ہوتی ہے اور اس کے نتیجے میں خراٹوں میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ خراٹوں سے بچنے کیلیئے ماہرین کہتے ہیں کہ کروٹ بدل کر سونے سے خراٹوں میں کمی ہوجاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.