29 جون 2011
وقت اشاعت: 5:33
ناسا نے ’’اٹلانٹس‘‘کے آخری مشن کی تاریخ کا اعلان کردیا
فلوریڈا: امریکی خلائی ادارے ناسا نے شٹل اٹلانٹس کے آخری مشن کی تاریخ کا اعلان کردیا۔شٹل آٹھ جولائی کو عالمی خلائی اسٹیشن کے لئے روانہ ہوگی۔
فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس اسٹیشن میں نیوز کانفرنس میں ناسا حکام نے بتایا کہ اٹلانٹس کی روانگی کے لئے آٹھ جولائی صبح گیارہ چھبیس کا وقت طے کیا گیا ہے۔ اٹلانٹس اپنے آخری سفر پر چار خلاء نوردوں کو عالمی خلائی اسٹیشن لے کر جائے گی۔
آخری پرواز سے متعلق خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ کسی بھی قسم کے اوربیٹر نقصان کی صورت میں عملے کی معاونت کے لئے سویوز اسپیس کرافٹ موجود رہے گا۔