29 جون 2011
وقت اشاعت: 14:11
معراج النبی ﷺ کے موقع پر اے آر وائی ڈیجیٹل کی خصوصی نشریات
کراچی : اے آر وائی ڈیجیٹل آج شب اپنے ناظرین کیلئے معراج النبی ﷺ کے موقع پر عظیم الشان محفل نعت پیش کررہا ہے۔جس میں معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت خطاب کریں گے۔
محفل نعت میں نظامت کے فرائض شاہد مسرورانجام دیں گے جب کہ قاری وحید ظفر قاسمی تلاوت ِ قرآن پاک پیش کریں گے۔محفل نعت میں الحاج سعید ہاشمی، الحاج صدیق اسمعٰیل، محمود الحسن اشرفی اور دیگر ثناءخواں ِ ہدیہ نعت پیش کریں گے ، دعائیہ کلمات پروفیسر مفتی منیب الرحمٰن پیش کریں گے ، مہر منیر اکیڈمی کے زیر اہتمام منعقدہ محفل نعت میں دعوت عام ہے ۔یہ پروگرام اے آر وائی ڈیجیٹل پر براہ راست پیش کیا جائے گا۔