تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
30 جون 2011
وقت اشاعت: 10:25

سپرمین تہتر برس کا ہو گیا

لا س اینجلس : سپرمین، سپرمین ہوتا ہے۔ وہ تہتر سال کی عمر میں بھی وہ کارنامے کرسکتا ہے کہ جن کے بارے میں عام نوجوان تو سوچ بھی نہیں سکتا۔ زمین پر ایلینز کا حملہ ہو یا ڈائناسور کی جارحیت، دنیا کو ایٹمی تباہی کا سامنا ہو یا کسی اور آفت کا اس کیلئے اسے ٹالنا کوئی مسئلہ ہی نہیں۔۔۔ وہ لمبی اڑان بھرے گا اور پل جھپکتے ہیں ٹارگٹ پر پہنچ جائے گا۔ جی ہاں ہم ذکر کر رہے ہیں بالی ووڈ فلموں کے مشہور سپر ہیرو کردار سپرمین کا۔ آج اس ہیرو کو یاد کرنے کی ایک خاص وجہ سپر مین کی برتھ ڈے ہے۔



کارٹون کی دنیا میں ہیرو کا امیج بدل دینے والے سپر مین آج ہو گئے ہیں تہترسال کے۔ تہتر سال پہلے تیس جون کو پہلی مرتبہ ڈی سی ایکشن کومک میں اس سپر ہیرو کی انٹری ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے سپر مین سب کا پسندیدہ کردار بن گیا۔ دنیا کے دشمنوں سے لڑنے والے، ہر برائی کو بھگانے والے ، ڈائنوسورس، روبوٹ اور ایلینز کو دو منٹ میں تباہ کرنے والے سپر مین کو ہم وش کرتے ہیں ہارٹیئسٹ ہیپی برتھ ڈے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.