30 جون 2011
وقت اشاعت: 11:2
خشک میوہ جات الزائمر کے مرض سے محفوظ رکھتے ہیں، تحقیق
اسٹاک ہوم : خشک میوہ جات قدرت کا بہترین تحفہ ہیں۔ یہ انسانی صحت کو توانا رکھنے کے ساتھ دماغی اور یاداشت کی کمزوری کے خلاف بہترین دفاع ہیں۔ سویڈن میں کی گئی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہےکہ خشک میوہ جات اور اس کے بیج الزائمر جیسے مرض سے انسان کو محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ خشک میوجات اور اس کے بیجوں کو باقاعدگی سے اپنی غذا کا حصہ بنانے سے بڑھاپے میں یاداشت کمزور نہیں ہوتی اور ذہن کی کارکردگی اچھی رہتی ہے۔ خشک میوجات میں پایا جانے والا وٹامن ای اور زیتون کا تیل الزائمر کے خلاف موثر دفاع ہے۔