تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:2

بادام کھائیں، حافظہ مضبوط بنائیں

کراچی : طبی ماہرین کے مطابق بادام کھانے سے خون میں زائد المقدار کولیسٹرول میں کمی اور دماغی طاقت کو مضبوط کیا جاسکتا ہے، اور خاص طور پر حافظہ تیز کرنے میں مددگارثابت ہوتاہے۔



ماہرین کے مطابق صبح اٹھنے کے بعد ناشتے سے پہلے بادام چبا کرکھانے سے خون میں پائے جانے والے کولیسٹرول کی مقدار میں کمی ہوتی ہے۔ ماہرین نے بادام کا ایک اور فائدہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ بادام کھانے سے ایک طرف بھوک کم لگتی ہے تو دوسری جانب غذا پر کنٹرول رہتا ہے جبکہ کم عمر بچوں میں بادام کے استعمال سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔اوریادداشت یا حافظہ تیز ہوتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.