1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:43
فرانس: بے اولادجوڑےنے گوریلےکابچہ گودلےلیا
پیرس: فرانس کے بے اولاد جوڑے نے چڑیا گھر کے تیرہ سالہ گوریلےکوگود,, لے لیا۔ ڈیجٹ نامی گوریلا دن چڑیا گھر میں اور رات بے اولاد جوڑے کی رہائش گاہ پر اپنے نئے والدین کے ساتھ گزارتا ہے۔
فرانسیسی بے اولاد جوڑا چڑیا گھر کے منتظمین کے فرائض بھی سر انجام دیتاہے،دن میں یہ گوریلا چڑیا گھر میں لوگوں کو تفریح فراہم کرتا جبکہ رات اس جوڑے کے گھر بسر کرتا ہے۔گودلینےوالے پائیری کا کہنا ہے کہ گوریلا تنہائی کا شکارتھا،انھوں نے گوریلے کی تنہائی دور کرنے کیلئے ہی اسے گود لیاہے۔گوریلے کی خوب شاہانہ ٹھاٹھ باٹھ ہیں اور اس کی تواضع پسندیدہ کھانوں سے کی جاتی ہے۔