1 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:32
چین میں سمندر پر دنیا کے طویل ترین پل کا افتتاح
بیجنگ : چین میں سمندر پر دنیا کے طویل ترین پل کا افتتاح کردیا گیا۔ میلوں دور تک پھیلے سمندر پر اکتالیس کلومیٹرطویل اور پینتیس میٹر چوڑا پُل اپنی پوری خوبصورتی کےساتھ راج کررہا ہے۔ گہرے نیلے پانی پرتانا پُل کا جال گاڑیوں کے لئے صاف ستھرا بغیر کسی جھٹکوں کے راستہ ہموارکررہا ہے۔ اس پُل کو بنانے میں دس بلین یوان خرچ کئے گئے ہیں۔