3 جولائی 2011
وقت اشاعت: 7:27
موبائل فون برین ٹیومر کا سبب نہیں،انسٹیٹیوٹ آف کینسر ریسرچ
لندن : اب آپ بے جھجھک بغیر کسی ڈر کے باآسانی موبائل فون کا استعمال کرسکتے ہیں۔نئی تحقیق کے مطابق موبائل فون برین ٹیومر یا انسانی صحت پر مضر اثرات کا باعث نہیں۔
لندن میں انسٹیٹیوٹ آف کینسر ریسرچ کی حالیہ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ موبائل فون برین ٹیومر کا سبب نہیں بنتے۔عالمی سطح پر گزشتہ سالوں کے دوران موبائل فون کے استعمال میں بے پناہ اضافے کے باوجود برین ٹیومر کے شرح میں کوئی قابل قدر اضافہ نہیں دیکھا گیا۔
عالمی ادارہ صحت نے کینسر کا سبب بننے والی اشیاء کی فہرست میں موبائل فون کو بھی شامل کر رکھا ہےتاہم کسی بھی تحقیقق میں اب تک موبائل فون کے انسانی صحت پر مضر اثرات ثابت نہیں ہوسکے۔