3 جولائی 2011
وقت اشاعت: 18:20
ڈبل چن سے وٹامن ای کے ذریعے نجات حاصل کریں
کراچی : ماہرین صحت کہتے ہیں موٹاپے اور ڈبل چن سے نجات حاصل کرنے کے لئے وٹامن ای استعمال کریں ۔کبھی کبھار بے حد خوبصورت نقوش ہونے کے باوجود بھی ڈبل چِن سے چہرے کا حسن پھیکا پڑجاتاہے۔
ڈبل چِن میک اپ سے بھی نہیں کم ہوتی ۔کچھ لوگوں کو یہ چِن موروثی طور پر بھی تحفتامل جاتی ہے جس سے ساری عمر نجات نہین ملتی۔۔لیکن اب ماہرین صحت کہتے ہیں کہ ڈبل چِن کو صرف چند معمولی کوششوں سے ختم کرسکتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ چیونگم چباتے رہنے سے چِن کم ہوتی ہے اور ساتھ ساتھ اپنی غذا میں وٹامن ای شامل کرلیں تو غذائیت کے ساتھ ساتھ اسمارٹ بھی رہیں گے۔