5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:44
شاہی جوڑے نے گزارا کینیڈا میں مصروف دن
ٹورنٹو : شاہی جوڑا نو دن کی اپنے ورلڈٹوور پر چھٹیاں منانے نکل پڑا ہے جہاں سب سے پہلا پڑاؤ کینیڈا ہے۔
شادی کے دو ماہ بعد پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے پہلی بار کوئی بیرون ملک سفر کیا ۔ ان کی خواہش تھی کہ وہ ایسی جگہ جائیں جہاں سکون اور خوشی ملےان کا نظرانتخاب ٹھہرا کینیڈاجہاں انھوں نے نو دن اپنی چھٹیاں گزارنے کا فیصلہ کیا۔
کینیڈا کے ایئرپورٹ پر ان کا پرجوش استقبال ہوا۔ آئس لینڈ پر اس شادی شدہ جوڑے نے ڈریگن بوٹ کا مقابلہ کیا۔ جس کے بعدانہیں کینیڈاکی ایمرجنسی ٹریننگ بھی دی گئی لیکن اس وقت کیٹ مڈلٹن خوفزدہ ہوگئیں جب انھوں نے ہیلی کاپٹر کو آسمان کے بجائے پانی میں اترتے دیکھا۔ لیکن پائلٹ کو کمال مہارت سے واپس اڑان بھرتے دیکھا تو دم میں دم آیا۔