تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 15:49

پاکستان میں بچوں کو عمرقید اور قید بامشقت کی سزائیں جاری

لاہور : پاکستان مین گزشتہ سال ایک بچے کو دہشت گردی اور قتل کے جرم میں چارسوبانوے برس قید اور تین کروڑ بیس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی جبکہ متعدد بچوں کو تین سے پچیس برس قید بامشقت سنائی گئی .



یہ بات انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم کی ڈائریکٹر حنا جیلانی نے قیدی بچوں کے متعلق رپورٹ جاری کرنے کے موقع پر لاہور میں پریس کانفرنس میں بتائی۔



حنا جیلانی نے بتایا کہ جیلوں میں بچوں کے حوالے سے حالات قدرے بہتر ہوئے ہیں، مگر اس میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔ جیلوں میں کرپشن کے باعث بچوں کے لواحقین کو ملاقات میں مشکلات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال تئیس بچوں کو تین سے سات، بیس کو پچیس سال یا اس سے زیادہ قید کی سزائیں سنائی گئیں۔ سترہ سال کے ایک اور لڑکے کو جہلم کی سیشن عدالت نے اٹھہتر برس قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی۔



حنا جیلانی نے کہا کہ گزشتہ سال سزا پانے والے بچوں میں تئیس کو قید بامشقت کی سزا سنائی گئی جو بچوں کے قانون کے منافی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.