تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
5 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:39

چٹورے پن کا عالمی مقابلہ ایک امریکی لے اُڑا

نیو یارک : چٹورے پن کا عالمی مقابلہ ایک امریکی لے اڑا۔ امریکیوں ہی نے دنیا کا سب سے بڑا برگر بنا ڈالا۔ کھاؤ،کھاؤ، کھاؤ اس سے پہلے کھانے کو نہ ملے۔ امریکی اس معاملے میں خوب ہیں۔ خوب کھاتے پیتے اور موج اڑاتے ہیں۔ مسٹر جوئے چیسٹ نٹ کو ہی لے لیجیئے۔ موصوف نے دس منٹ میں باسٹھ ہاٹ ڈاگز اور بن چٹ کر ڈالے۔ وہ جیت گئے کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ ہاٹ ڈاگز کھانے کا عالمی مقابلہ۔



انہوں نے کہا کہ مقابلہ زبردست تھا۔ اور میری کارکردگی بھی۔ آئندہ سال بھی مقابلے میں شرکت کروں گا۔ اور اگر کسی حریف نے حرص دکھائی تو ہو سکتا ہے اپنا ریکارڈ بہتر کر لوں۔ آپ حیران نہ ہوں۔ جوئے چیسٹ نٹ نے ایسا مسلسل پانچویں بار کیا ہے۔ آپ مسٹر جوئے چیسٹ نٹ کو عالمی چٹورہ نمبر ون کہ سکتے ہیں۔



امریکہ میں خواتین کوئی بھی کام مردوں کے لیے نہیں چھوڑتیں۔ عالمی چٹورہ پن کے معاملے میں بھی یہی ہوا۔ دیکھئے تو چٹوری نمبر ون سونیا تھامس کہتی ہیں کہ یہ بہت اچھا ہے۔ لوگ مجھے پہچان جاتے ہیں۔ میں اس سے لطف اندوز ہوتی ہوں۔ اور انعامی رقم بھی تو پرکشش ہے۔ یہ مقابلہ ہوا نیو یارک میں۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کو نیویارک مقابلہ ایک آنکھ نہیں بھایا۔ وہاں کے لوگوں نے دنیا کا سب سے وزنی برگر بنا ڈالا۔ یعنی کیلی فورنیا والوں نے نیویارک کے چٹوروں سے کہا اب ہمارا برگر چٹ کر کے دکھاؤ تو جانیں۔ برگر تین سو باون کلو گرام وزنی ہے۔ جسے دس باورچیوں نے تیرہ گھنٹے میں تیار کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.