تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
6 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:44

آئس کریم کھائیے اور خوش رہیئے لیکن روز روز نہیں،طبی ماہرین

نیو یارک : طبی ماہرین کہتے ہیں کہ آئسکریم کھائیے اور خوش رہیے لیکن روز روز نہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آئس کریم کی ٹھنڈک دماغ کے ایک خاص حصے پر اثرانداز ہوکر ذہنی تنائوکو کم کردیتی ہے۔ آئس کریم کے ساتھ ساتھ اگر سوفٹ میوزک بھی سنا جائے تو ٹینشن سے مکمل آزادی مل سکتی ہے۔



نیویارک میں کی گئی تحقیق کے مطابق آئس کریم کھا کر ذہنی دبائو سے نجات حاصل کریں ۔ ریسرچ کے مطابق آئس کریم سے طبیعت ہشاش بشاش ہوجاتی ہے جبکہ موڈ بھی بہتر ہوجاتاہے۔ لیکن ساتھ ساتھ ماہرین نے یہ بھی تنبیہہ کی ہے کہ ہفتے میں ایک بار تو آئس کریم کھانا بہتر ہے لیکن روز روز آئس کریم کھانے کی عادت سے پیشانی کے قریب دماغ کا حصہ متاثر ہونےکا اندیشہ ہوسکتاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.