تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:48

بارہ ہزارپانچ سوفٹ بلند اسٹیڈیم میں شندورمیلےکاآج سےآغاز

شندوز: بارہ ہزار پانچ سو فٹ کی بلندی پر واقع دنیا کے بلند ترین قدرتی اسٹیڈیم شندور میں روایتی شندور میلہ آج سے شروع ہورہاہے۔وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی میلےکا افتتاح کریں گے۔ شندور میلے کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے تمام انتظامات مکمل کئے گئے ہیں ۔صوبائی اور ضلعی حکومت شندور میلے کو پرامن طریقے سے منعقد کرنے کے لئے سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے ہیں گئے۔



خبیر پختوانخواہ صوبے میں سیاحت کے فروغ کی کوششوں کے سلسلے صوبائی حکومت نے برطانوی شاہی خاندان کے نوبیاہتا جوڑے کو شندور میلے میں شرکت کی دعوت دی تھی مگر وہ آج کل کینیڈاکےدورے پرہیں جس کے بعد وہ امریکا جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.