تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
7 جولائی 2011
وقت اشاعت: 5:50

شاہی جوڑے کی امریکاآمد سے قبل خصوصی پینٹنگ کی نمائش

کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں شاہی جوڑے کی آمد سے قبل شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کے اوپر محو پرواز شہزادی ڈیانا کی پینٹنگ کی نقاب کشائی کردی گئی ہے۔ کینیڈا کے دورے کے بعد شاہی جوڑا ویک اینڈ منانے لاس اینجلس پہنچے گا۔ ان کی آمد سے قبل لاس اینجلس میں ایک خصوصی پینٹنگ کی نقاب کشائی کی گئی جس میں شاہی جوڑے کے اوپر لیڈی ڈیانا محو پرواز ہیں۔



پینٹنگ کے خالق آرٹسٹ اسٹیوان کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی ماں کی جدائی کے بعد احساس ہوا کہ شہزادی ڈیانا کی حآدثاتی موت سے شہزادہ ولیم کی نفسیاتی کیفیت کیا ہوئی ہوگی۔ آرٹسٹ کا کہنا ہے کہ امید ہے شاہی جوڑے کو یہ پینٹنگ پسند آئیگی کیونکہ پینٹنگ در اصل شہزادے ولیم کا نفسیاتی خاکہ ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.