10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:24
ماسکو: اونچی ہیل کے جوتوں میں لڑکیوں کی دوڑ کا مقابلہ
ماسکو: روس کے دارالحکومت ماسکو میں اونچی ہیل کے جوتوں میں لڑکیوں کی دوڑ کا مقابلہ ہوا۔ ریس میں نو سینٹی میٹر اونچی ایڑی کے جوتے پہنے گئے۔دوڑ جیتنے والوں کو شاپنگ واؤچرز دیے گئے ۔
مقابلے میں فرسٹ آنیوالی یولیہ کو پینیتیس سو ڈالرز کا شاپنگ واؤچر دیا گیا۔دوسرے نمبر پر آنیوالی لڑکی کو پچاس ہزار جبکہ تیسرے نبمر پر آنیوالی لڑکی کو پچیس ہزار روبل دیے گئے۔سینکڑوں شائقین نے میچ دیکھا ،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہائی ہیل ریس در اصل زندگی کی دوڑ کی عکاسی کرتی ہے اور اب یہ شہر کی سالانہ روایت بن چکی ہے ۔