10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:27
چائے کا زیادہ استعمال درمیانی عمر کی خواتین کیلئے نقصان دہ
کراچی : ماہرین صحت نے چائےکے زیادہ استعمال کو خواتین کے لئے مضر قراردےدیا۔ چائے نہ صرف ایشیاء بلکہ بلکہ یورپ میں بھی خوب استعمال کی جاتی ہے۔
دنیا بھر میں چائے دوسرا سب سے زیادہ استعمال ہونے والا مشروب ہے ، لیکن یہ چائے مردوں سے زیادہ خواتین کے لئے خطرناک ہے خصوصا ان خواتین کے لئے کو بڑھاپے کی حدود میں داخل ہورہی ہیں۔ایک تحقیق کے مطابق دن میں چار کپ چائے پینے والی خواتین میں جوڑوں کی بیماری ، ہڈیوں کی کمزوری، بال جھڑنااور موٹاپے کی بیماریاں زیادہ پائی جارہی ہیں۔