10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:24
چین:سالانہ میلے میں مسلم کھانوں کی تیاری
نیجنگ : چین کےشہرین چوان میں پانچویں سالانہ مسلم کھانوں اورثقافتی میلے میں شیف نےکھانےکی اشیاء نئے اندازسے پیش کرکےحاضرین کوحیران کردیا۔
اس میلے میں چین کےتیس شہروں کےعلاوہ ملائشیااورمشرق وسطیٰ سےچارہزارسےزائدافرادنےشرکت کی ۔شیف نےچقندرکی نوے میٹرلمبی پٹی بناڈالی جبکہ چینی کےاونٹ بھی بنائے گئےجسے دیکھ کرلوگ انگشت بدنداں رہ گئے۔اس کےعلاوہ غباروں پر گوشت کاٹنےکامظاہرہ بھی کیاگیاجسے لوگوں نے بہت سراہا۔