12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:3
دبئی ائیرپورٹ10سال میں دنیا کا سب سے بڑا ائیرپورٹ بن جائے گا
دبئی : دبئی اپنے بین الاقوامی ائیرپورٹ کو وسعت دے کر آئندہ دس سال میں دنیا کا سب سے بڑا ہوئی اڈہ بنانا چاہتا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو وسعت دینے کی غرض سے آئندہ دس سال میں سات ارب اسسی کروڑ ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔ جس کے بعد دبئی کا انٹرنیشنل ائیرپورٹ، دنیا کا سب سے بڑا ائیرپورٹ بن جائے گا۔
منصوبے کے تحت ہوائی اڈے کو چھ لاکھ پچھتر ہزار اسکوائر میٹر وسعت دی جائے گی جو ہیتھرو ائیرپورٹ کے جدید ٹرمینل فائیو سے بھی دوگنا بڑا ہوگا۔