تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:37

میانوالی میں ایک خاتون کے ہاں چار بچوں کی پیدائش

میانوالی : میانوالی کے نجی ہسپتال میں ایک خاتون کے ہاں چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے ۔ پپلاں کے رہائشی شفیق احمد کی بیوی کو میانوالی کے نجی اسپتال میں لایا گیا جہاں اس نے بیک وقت دو بیٹوں اور دو بیٹیوں کو جنم دیا۔



سعودی عرب میں ملازمت کرنے والے شفیق احمد کی اس سے پہلے بھی دو سالہ بیٹی ہے۔ چار بچوں کی پیدائش کا سن کر اس کے خاندان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ڈاکٹرکے مطابق ماں اور چاروں بچے خیریت سے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.