12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:55
دفاتر میں ملازمت کرنے والوں کیلئے آسان ورزشیں
کراچی : دفاتر میں ملازمت کرنے والے افراد آسان ورزشوں سے اسٹریس پر قابو پاسکتے ہیں۔ ہم میں اکثر لوگ یہ شکایت کرتے نظرآتے ہین کہ ان کی جاب ایسی ہے کہ ورزش کے لئے وقت نہیں ملتا ۔ماہرین صحت نے ان کی مشکل آسان کرتے ہوئے ایسی ورزش کرنے کا مشورہ دیا ہے جو آسان بھی ہوں اور وقت طلب بھی نہیں۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کوشش کریں کہ آفس کی لفٹ استعمال کرنے کے بجائے سیڑھیوں سے اوپر چڑھیں ، گاڑی کو آفس سے تھوڑا دور کھڑا رکھنے سے زیادہ سے زیادہ واک ہوسکتی ہے۔اپنے اندازنشست میں معمولی تبدیلی کرکے بھی آفس میں بیٹھے بیٹھے ورزش ہوسکتی ہے۔