15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:51
ہانگ کانگ:شہد کی مکھیاں پالنے کا نرالا شوق
ہانگ کانگ : ہانگ کانگ کے ایک شخص نے چودہ منزلہ عمارت کی چھت پر شہد کی مکھیاں پال لیں۔ بلند بالا عمارتوں کی چھتوں پر کبوتروں کے دڑبے تو آپ نے دیکھے ہی ہوں گے،کئی ممالک میں چھتوں پر سبزیاں بھی اگائی جاتی ہیں، مگر ہانگ کانگ میں چل نکلا ہے شہد کی مکھیاں پالنے کا نرالا شوق۔
ہانگ کانگ کے اس شخص نے چودہ منزلہ عمارت کی چھت پر شہد کی مکھیاں پال رکھی ہیں اور ایک تیر سے دوشکار،مکھیوں کی نسل بھی محفوظ اور مقامی سطح پر شہد کی فراہمی بھی یقینی ہے۔