15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:51
اسمگل شدہ ننھے کچھوے مسافر کے سوٹ کیس سے برآمد
کیرالہ : بھارتی ریاست کیرالہ کے کوچی ایئر پورٹ پر کسٹم حکام نے چھ ہزار ننھے کچھوے ایک مسافر کے دوسوٹ کیسزسے برآمد کرلیے۔ مسافر سنگاپور سے واپس آرہا تھا۔کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ کچھووں کی اس نسل کی بقا کو خطرات لاحق ہیں ۔
مسافر کے پاس ان کچھووں کو انڈیا لانے کا کوئی سرٹیفکیٹ یا قانونی ڈاکیومنٹ نہیں تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ ان کچھووں کی قیمت کا اندازہ تو نہیں لگایا جاسکا تاہم یہ ننھے کچھوے سجاوٹی مقاصد میں استعمال ہوتے ہیں۔