15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:51
انسانی تاریخ کا پہلا کامیاب لیگ ٹرانسپلانٹ آپریشن
میڈرڈ: اسپین کے ایک اسپتال میں انسانی تاریخ کا پہلا کامیاب لیگ ٹرانسپلانٹ آپریشن عمل میں آیا۔ نوجوان مریض ایک حادثے میں گھٹنوں سے نیچے دونوں ٹانگوں سے محروم ہونے کے بعد ویل چیئر پر تھا۔ مگرمعروف سرجن ڈاکٹر کیویڈس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چودہ گھنٹے کے کامیاب آپریشن میں لیگ ٹرانسپلانٹ کا تصور سچ کردکھایا۔
ڈاکٹر کے مطابق مریض دوماہ تک واٹر تھراپی کے ذریعے چلنے کے قابل ہوجائیگااورتین ماہ میں اپنا وزن بھی سہار سکے گا۔