19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:8
ایران میں موسیقی سے وہیل چیئر پر بیٹھے معذور افرادکاعلاج
تہران : ایرانی موسیقاروں نےگانوں کی ریہرسل کرتے ہوئے وہیل چیئر پر بیٹھے معذورافراد کو بھی متحرک کردیا۔ ایرانی ڈاکٹرز کا نیا طریقہ علاج جس میں ڈاکٹرز نے وہیل چیئرز پر بیٹھے مریضوں کو متحرک کرنے کے لئے موسیقی کا سہارا لیا۔
گزشتہ دس سال سے تحقیق کرنے والے ایرانی ڈاکٹرصادق جعفری نے اس سلسلے میں ایران کے معروف موسیقاروں کی خدمات حاصل کیں۔ موسیقی پر جب وہیل چیئر پر بیٹھے عمر رسیدہ افراد نے رقص کیا تو ڈاکٹر صادق کی خوشی دیدنی تھی۔