تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:9

اسپین: بل فائٹنگ میلہ، بپھرے سانڈوں کے آگے دوڑنے کا مقابلہ

میڈرڈ : اسپین میں بل فائٹنگ ایک قومی کھیل ہے، اس مرتبہ بل فائٹنگ میلے کے آخری روز بپھرے بیلوں کے آگے دوڑتے ہوئے سات افراد زخمی ہوگئے۔ اسپین میں ہونے والےبل فائٹنگ میلے کے آٹھویں اور آخری روز جب بپھرے بیلوں کو چھوڑا گیا تو ان کے آگے دوڑنے والے من چلوں نے جوش جوانی میں اور آگے نکلنا چاہا مگر اس دوڑ میں بعض افراد بیلوں کے سینگوں کی زد میں آ گئے۔



اس خطر ناک کھیل میں سات افراد معمولی زخمی ہوئے۔ ہر سال منعقد ہونے والے اس میلے میں دو سو سے تین سو افراد زخمی ہوجاتے ہیں، برسوں سے جاری اس میلے میں آخری ہلاکت دو سال پہلے ستائیس سالہ شخص کی ہوئی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.