19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:10
حافظ بلال ، قرآن کے متعلق ہر سوال کاجواب سیکنڈوں میں دیتا ہے
کراچی : خدا داد صلاحیتیں انسان کو کامیابی کی بلندیوں پر فائز کرتی ہیں۔ ایسی ہی صلاحیتوں کا مالک کراچی کا رہائشی تیرہ سالہ حافظ بلال وزیر علی بھی ہے، جسے قرآن پاک کے متعلق معلومات کا خزانہ قرار دیا جاتا ہے۔
تیرہ سالہ حافظ بلال وزیر ایسی خداد صلا حیتوں کا مالک ہے جو قران کی متعلق کیے گئے ہر سوال کا جواب ہائی سپیڈکمپیوٹرکی طرح تین سے چار سیکنڈ میں دے کر سننے والوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیتا ہے۔ حصول تعلیم میں حافظ بلال کو مشکلات تو ضرور پیش آئیں لیکن ثابت قدمی اورمضبوط قوت ارادی نے بلال کی منزل کو آسان بنا دیا۔ باپ کی شفقت سے محروم حافظ بلال وزیر کی کارکردگی سے متاثر ہو کر پاکستان بیت المال نے اسے یتیم بچوں کا سفیر نامزد کیا ہے۔