تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:15

بھارتی پنجاب:دوپاکستانی بچوں کا رعایتی نرخ پردل کا آپریشن

لدھیانہ: بھارتی پنجاب کےشہرلدھیانہ میں ڈاکٹروں نےدوپاکستانی بچوں کےدل کےآپریشن رعایتی قیمت پرکردیے۔ کامیاب آپریشن کےبعد دیانند میڈیکل کالج اسپتال کےامراض قلب کےماہرڈاکٹربی ایس وانڈرنےپریس بریفنگ کےدوران بتایاکہ ان کےاسپتال کےایک وفدنےپاکستان کا دورہ کیاجہاں انہیں معلوم ہواکہ امراض قلب کےاسپتالوں میں کئی ایسےبچےموجودہیں جوصرف اخراجات برداشت نہ کرنےکی وجہ سے آپریشن سےمحروم ہیں جس کی وجہ سےاسپتال انتظامیہ نےیہ فیصلہ کیاکہ ایسے غریب اورضروت مند بچوں کوآپریشن کےاخراجات میں چالیس سےپچاس فیصد تک رعایت دی جائے گی۔



پاکستان کی جانب سے روٹری گروپ نےایسے بچوں کی رپورٹس اسپتال کوبھیجی تھیں جس کےبعد ان بچوں کوآپریشن کی تاریخ طے کی گئی۔ کراچی سےآئی ڈھائی سالہ پاکستانی بچی انشرہ بتول کےوالد محمد عمران کلیم نےکہاکہ ان کی بچی کےدل میں سوراخ تھا مگروہ اس کےاخراجات برداشت نہیں کرسکتےتھے ۔



خیبرپختونخواسےتعلق رکھنےوالےچارسالہ احمد کے والد عبدالصمدکاکہناتھاکہ انہیں اس بات کی بہت خوشی ہے کہ ان کےپڑوسی ملک میں غریب افراد کےلیے اس طرح کی سہولت موجودہے۔ دونوں بچوں کاآپریشن باالترتیب یکم اور سات جولائی کوکیاگیا اوردونوں بچےآہستہ آہستہ صحت یاب ہورہے ہیں جبکہ پاکستان کےدیگرچھ بچوں کاآپریشن بھی اسی اسپتال میں کرنےکافیصلہ کیاگیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.