19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:21
میکیسکو میں سمندری کی گہرائی میں ہوئی شادی کی ایک تقریب
میکسیکو سٹی : میکسیکو میں ایک جوڑے نے سمندرکی گہرائی میں اپنی شادی کی تقریب منقعد کرکے منفرد انداز میں دنیا کے سامنے اپنی محبت کا اظہار کیا۔
شادی کی یہ تقریب سطح سمندر سے پانچ میٹر گہرائی میں انجام پائی۔ دلہاکی عمر اکتالیس برس اور دلہن تینتالیس برس کی ہے۔ دونوں نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔ اس موقع پر دلہا اور دلہن نے ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہنائیں اور تصاویر بنائیں۔ ۔ شادی کی اس تقریب میں تین سو مہمان شریک تھے۔