19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:25
پڑھائی کرنے سے بلڈپریشر کم ہوتا ہے ، ماہرین صحت
کراچی : اب پڑھائی کرنے والے افراد کے لئے خوش خبری ہے کہ جتنی زیادہ پرھائی کریں گے اتنا ہی بلڈ پریشر بڑھنے کا خطرہ کم ہوگا۔
زیادہ پڑھنے والے افراد میں امتحان کی وجہ سے ذہنی دباؤ تو بڑھتا ہے لیکن بلند فشار خون کا خدشہ نہایت کم ہوجاتا ہے۔امریکی یونیورسٹی میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ زیادہ پڑھتے ہیں اور امتحانات دینے کے لئے پریشان رہتے ہیں حیرت انگیز طور پر ان میں ہائی بلڈ پریشر اورہارٹ اٹیک کا خطرہ کم سے کم ہوتا ہے۔
تحقیق کے مطابق تعلیم کے ذریعے غربت اور دل کی بیماری دونوں ہی کو کم کیاجاسکتاہے۔۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اعلیٰ درجوں تک تعلیم حاصل کرنے سے ہائیپر ٹینشن بھی ختم ہوجاتا ہے۔